Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

ملک بھر میں بورڈز امتحانات نہ لینے کا اعلان

شائع 14 مئ 2020 04:24pm

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں بورڈز امتحانات نہ لینے کا اعلان کیا۔

شفقت محمود نے بتایا کہ نویں اور گیارہویں کے طلبہ کو پروموٹ کردیا گیا۔ نویں سے دسویں اور گیارہویں سے بارہویں جماعت میں جانے والوں کو کمبائن پیپرز نہیں دینے ہوں گے، وہ آئندہ سال صرف دسویں اور بارہویں کے امتحان دیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کی زر صدارت چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کی اہم بیٹھک  ہوئی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دسویں اور بارہویں کا بھی امتحان نہیں ہوگا۔

اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ نویں سے دسویں اور گیارہویں سے بارہویں میں پروموٹ ہونے والے صرف دسویں اور بارہویں کا امتحان دیں گے۔ چالیس فیصد مضامین میں فیل طلبا کو بھی پروموٹ کیا جائے گا۔

 اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 4 کیٹیگریز کے طالب علموں کے امتحانات ستمبر سے نومبر کے درمیان لیے جئیں گے ایک کیٹیگری میں وہ طلبہ ہوں گے جو گیارہویں کے نمبروں سے خوش نہیں اور بارہویں میں بہتری لانا چاہتے تھے، دوسری کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو اس سال اکٹھے امتحان دینے جا رہے تھے، تیسری کیٹیگری میں وہ طلبہ ہیں جو کچھ مضامین میں بہتری کے امتحان دینا چاہتے تھے۔

اجلاس میں وزیر تعلیم نے کہا کہ اسپیشل امتحان کے خواہش مند طلبہ یکم جولائی تک اپنے اپنے بورڈ کو آگاہ کردیں۔